وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، امن عامہ کی مجموعی صورتحال اورنیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 2 جنوری 2016 22:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت ہفتہ کو یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن عامہ کی مجموعی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن وامان کی فضا ء کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھارہی ہے ۔
امن عامہ کی صورتحال کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے گئے ہیں اورامن وامان کی بہتری کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جا رہاہے۔ جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے بھی موثراقدامات اٹھائے گئے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی وانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے قومی اتفاق رائے سے طے کردہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں بروقت اورموثر اقدامات کئے گئے ہیں اور دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ضروری ترامیم کرکے قوانین کو مزید موثر بنایا گیا ہے اور سزاؤں کو سخت کیا گیا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں اور آج پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے مکمل صفایا کیلئے یکسو اور متحد ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور ان کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رکھی جائے۔ لاؤڈسپیکر اور وال چاکنگ پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز تقاریر کسی صورت برداشت نہیں اور ایسی تقاریر کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت بلاامتیاز کاروائی کی جائے کیونکہ معاشرے میں بھائی چارے، امن، اخوت اور برداشت کے جذبات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب بھر میں موثر انداز میں سرچ آپریشن مزید تیز کئے جائیں اور سرچ آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی سے بھرپوراستفادہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ دہشت گردی ،انتہا پسندی اورفرقہ واریت کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔ دہشت گردی،انتہا پسندی اورفرقہ واریت کے خلاف ہر محاذ پرفیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسداددہشت گردی کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں۔ صوبے میں کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کیا جائے گا اور دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لئے بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آخری فتح پاکستان کے 18 کروڑ عوام کی ہوگی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے مخصوص مائنڈ سیٹ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے اور پرامن معاشرے کی تشکیل کے لئے دہشت گردی او رانتہا پسندی کوجڑسے اکھاڑ پھینکیں گے اور اس ضمن میں آخری حد تک جائیں گے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ، چیف سیکرٹری خضر حیات گوندل، متعلقہ سیکرٹریز و حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.