وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی شہرت یافتہ ماہر طبعیات پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 2 جنوری 2016 22:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عالمی شہرت یافتہ ماہر طبعیات اور پنجاب یونیورسٹی کے سابق ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم بلند پایہ کے ماہر طبعیات تھے، ان کی شعبہ فزکس میں ریسرچ اور خدمات قابل قدر ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :