2015 میں حج انتظامات مجموعی طور پر تسلی بخش رہے، حکومت کی طرف سے حج پالیسی کی تیاری میں مشاورت کا عمل لائقِ تحسین ہے

حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان پنجاب کے چیئرمین حافظ شفیق کاشف ودیگر کا مشترکہ بیان

ہفتہ 2 جنوری 2016 22:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء ) حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) پنجاب کے چیئرمین حافظ شفیق کاشف اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران حاجی مقبول احمد، چوہدری محمد اکبر، عبدالجبار انجم، امتیاز احمد بھٹی اور طالب حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں حج 2015ء کی سعادت حاصل کرنے والے حجاجِ اکرام کی طرف سے پرائیویٹ حج سکیم اور حج ٹوور آ ُپریٹرز کی کارکردگی کو مجموعی لحاظ سے اطمنیان بخش قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتِ مذہبی امور کی طرف سے پرائیویٹ حج سکیم کے حجاج کو بھیجے گئے فیڈ بیک فارمز کے جواب میں نو ّے فیصد سے زائد حجاج نے حج آپریٹرز کی طرف سے کئے گے انتظامات اور ان کی فراہم کردہ خدمات کو سراہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حج ٹوور آپریٹرز اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور نہایت خوش اسلوبی سے نبھا رہے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ آئندہ بھی عازمینِ حج کی خدمت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور حکومتِ پاکستان کی ہدایات اور سعودی تعلیمات کی روشنی میں حج پالیسی 2016ء کے لئے ہوپ نے مکمل تیاری کی ہے اور اپنی قابل عمل تجاویز وزارتِ مذہبی امور کو پیش کردی ہیں جن کی حج پالیسی 2016 ء میں شمولیت سے عازمینِ حج کو نہ صرف مناسب بجٹ میں حج پیکیج دستیاب ہوں گے بلکہ سعودی عرب میں سرکاری و پرائیویٹ حج دونوں سکیموں کے عازمین کو دی جانے والی خدمات بہتر بنانے میں معاونت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے حج پالیسی کی تیاری میں بلا امتیاز سب سے مشاورت کا عمل لائقِ تحسین ہے جو مستقبل میں حجاج کے مسائل ختم کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :