منظور وٹو کی رہائشگاہ پر اجلاس ،بلاول بھٹو کے ہائیکورٹ بار سے خطاب کو حتمی شکل دی گئی

ہفتہ 2 جنوری 2016 22:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی رہائشگاہ پر ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سردار لطیف خان کھوسہ، جہانگیر بدر، خرم لطیف کھوسہ، خرم جہانگیر وٹو سمیت دیگر شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر صدر لاہور ہائیکورٹ بار پیر مسعود احمد چشتی بھی موجود تھے جن کے ساتھ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی لاہور ہائیکورٹ بار میں آمد اور خطاب بارے میں تفصیلات کو حتمی شکل دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :