مصباح الحق نے دنیائے کرکٹ سے محمد عامر کی واپسی کو قبول کرنیکی درخواست کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جنوری 2016 22:49

مصباح الحق نے دنیائے کرکٹ سے محمد عامر کی واپسی کو قبول کرنیکی درخواست ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.2جنوری 2016 ء) مصباح الحق نے دنیا کرکٹ سے محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کو قبول کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی جانب سے ایک غیر ملکی جریدے کیلئے مضمون لکھا گیا ہے۔ اس مضمون میں مصباح الحق نے محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ اور بنگلہ دیش لیگ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی نظر میں عامر کی گیند بازی آج بھی اتنی ہی شاندار ہے جتنی 5 برس قبل تھی۔ عامر بہت باصلاحیت ہیں لیکن ٹیم میں واپسی کیلئے ان کی صلاحیت نہیں بلکہ ان کے رویہ کو دیکھنے ہو گا۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے قائد کا کہنا ہے کہ چونکہ عامر کو آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے لہذا کسی بھی کھلاڑی کو حق نہیں ہے کہ وہ ان کھیلنے پر اعتراض کرے۔ دنیائے کرکٹ کو محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :