راولپنڈی،2016کاپہلا ڈینگی وائرس سامنے آگیا، 25سالہ عبدالوحید میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی

ہفتہ 2 جنوری 2016 22:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) 2016کاپہلا ڈینگی وائرس سامنے آگیا، 25سالہ عبدالوحید میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،ہفتہ کو اسپتال ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں 25سالہ عبدالوحید میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی، ڈھوک مستقیم کے رہائشی عبدالوحید ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہے گزشتہ سال 5ہزار 300افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور11افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :