بالی ووڈ اداکار کو جیکی چین کا خاص تحفہ

کامیڈی فلم کی شوٹنگ دبئی، بیجینگ اور ہندوستان میں کی جائے گی

اتوار 3 جنوری 2016 11:25

بالی ووڈ اداکار کو جیکی چین کا خاص تحفہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکار سونو سود کو چین کے بہترین ایکشن اداکار جیکی چین نے جیکٹ کا تحفہ دیا جس کی تصاویر اداکار نے ٹوئٹر پر شئیر کی۔

(جاری ہے)

سونو سود اس وقت ہندوستان اور چین کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی فلم ’کنگ فو یوگا‘ میں اداکاری کر رہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ معروف اداکار جیکی چین بھی نظر آئیں گے۔

سونو نے حال ہی میں ٹوئٹر ہر جیکی چین کے ہمراہ ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ جیکی کی دی ہوئی جیکٹ میں نظر آئے۔’کنگ فو یوگا‘ تین فلموں کے اس معاہدے کا حصہ ہے جس پر چینی صدر کے دورہ ہندوستان کے دوران دستخط ہوئے تھے۔سٹینلی ٹانگ کی ہدایت میں بننے والی ایکشن کامیڈی فلم کی شوٹنگ دبئی، بیجینگ اور ہندوستان میں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :