فلم”ہاف گرل فرینڈ“ میں پرینیتی چوپڑا مرکزی کردارادا کریں گی
اداکارہ شردھا کپور اپنی 2 نئی آنے والی فلموں ”راک آن 2“ اور ”باغی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں
اتوار 3 جنوری 2016 11:27
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور فلمساز موہت سوری کی فلم ”ہاف گرل فرینڈ“ میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی جگہ مرکزی کردار ادا کریں گی۔
(جاری ہے)
بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ”تین پتی“ سے کیا لیکن انہیں شہرت 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ”عاشقی 2“ سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر فلمیں دیں جس میں فلمساز موہت سوری کی فلم”اک ولن“ بھی شامل ہے تاہم اب ایک بار پھر اداکارہ کو فلمساز موہت سوری نے اپنی ایک فلم میں کاسٹ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اداکارہ پرینیتی چوپڑا کو فلمساز موہت سوری کی نئی فلم ”ہاف گرل فرینڈ“ سے باہر کردیا ہے جس کے بعد اب اداکارہ شردھا کپور فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی جب کہ ڈائریکٹر موہت سوری اور اداکارہ شردھا کپور کی ایک ساتھ تیسری فلم ہے تاہم فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اپنی 2 نئی آنے والی فلموں ”راک آن 2“ اور ”باغی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.