دپیکا کے ساتھ ایک فلم ضرور کرونگا جس کا انجام اچھا ہو‘رنویر سنگھ
میرے کیرئیر کی فلموں میں اب تک تین ایسی فلمیں ہیں جس کے آخر میں ہیرو کی موت ہوجاتی ہے‘انٹرویو
اتوار 3 جنوری 2016 11:27
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون کے ساتھ کسی اچھے انجام والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے-اپنے ایک انٹرویو میں رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دپیکا کے ساتھ جتنی فلمیں کی ہیں ان کے آخر میں دونوں کی موت ہوجاتی ہے تاہم اب وہ ایسی فلم کرنا چاہتے ہیں جس کا انجام اچھا ہو اور وہ دپیکا کے ساتھ خوشی سے زندگی گزاریں۔
رنویر کے مطابق ان کی والدہ کو فلموں کے آخر میں اپنے بیٹے کا مرجانا بالکل پسند نہیں۔رنویر سنگھ کے مطابق ان کے کیرئیر کی فلموں میں اب تک تین ایسی فلمیں ہیں جس کے آخر میں اہیرو کی موت ہوجاتی ہے جن میں ’رام لیلا‘، ’غنڈے‘ اور ’باجی راوٴ مستانی‘ شامل ہیں۔(جاری ہے)
رنویر کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے ان کی اگلی فلم کا اختتام خوشگوار ہو خاص طور پر دپیکا کے ساتھ ایک ایسی فلم ضرور کریں جس کا انجام اچھا ہو اور وہ ان کے ساتھ خوشی سے زندگی گزاریں۔
حال ہی میں ریلیز فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ کے آخر میں اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی موت ہوجاتی ہے، اس سے قبل فلم ’رام لیلا‘ میں بھی دونوں اداکار خود کو خاندان کے درمیان جاری اختلافات کے باعث ختم کر دیتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم ’رام لیلا‘ اور ’باجی راوٴ مستانی‘ دونوں ہی کی ہدایات سنجے لیلا بھنسالی نے دی ہے۔فلم ’باجی راوٴ مستانی‘ 18 دسمبر 2015 کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس میں رنویر سنگھ اور دپیکا کے ہمراہ پریانکا چوپڑا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.