وزیراعظم قومی صحت پروگرام دکھی انسانیت کی بہترین خدمت ہے‘ مریم نواز نے کریڈٹ لئے بغیر سخت محنت سے منصوبے کو حقیقت بنایا‘صحت پروگرام کے تحت بہترین سرکاری و نجی ہسپتالوں میں علاج کی سہولتیں مہیا ہوں گی

مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 3 جنوری 2016 11:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ وزیراعظم قومی صحت پروگرام دکھی انسانیت کی بہترین خدمت ہے‘ مریم نواز نے کریڈٹ لئے بغیر سخت محنت سے منصوبے کو حقیقت بنایا۔ وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صحت پروگرام کے تحت بہترین سرکاری و نجی ہسپتالوں میں علاج کی سہولتیں مہیا ہوں گی۔

صحت اور تعلیمی اصلاحات پروگرام سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم قومی صحت پروگرام فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے۔ پروگرام سے بے سہارا لوگوں کو احساس محرومی ختم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ زیراعظم قومی صحت پروگرام دکھی انسانیت کی بہترین خدمت ہے‘ مریم نواز نے کریڈٹ لئے بغیر سخت محنت سے منصوبے کو حقیقت بنایا۔