دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی کامیابی یقینی ہے ‘فلم سٹار ماہ نور

پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا‘ خصوصی گفتگو

اتوار 3 جنوری 2016 12:03

دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی کامیابی یقینی ہے ‘فلم سٹار ماہ نور

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) فلم سٹار ماہ نور نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی کامیابی یقینی ہے ‘پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔

(جاری ہے)

2016ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے کہا کہ افواج پاکستان نے جس طر ح ملک سے دہشت گردوں کے خاتمے کی جنگ کامیابی کے ساتھ لڑی ہے اس پر پوری قوم کو فخر ہے اور پاک افواج کی وجہ سے ہم ملک میں امن دیکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کا ساڑھے98فیصد علاقہ دہشت گردوں سے خالی کروانے کا کر یڈ ٹ بھی آرمی چیف جنر ل راحیل شر یف سمیت پاک افواج کے افسران اور جوانوں کو جاتاہے اور ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ۔

متعلقہ عنوان :