فلمسازی پرسے سینسر بورڈ کی پابندیاں ختم کی جائیں ‘ مہیش بھٹ کا مطالبہ

اتوار 3 جنوری 2016 12:07

فلمسازی پرسے سینسر بورڈ کی پابندیاں ختم کی جائیں ‘ مہیش بھٹ کا مطالبہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) گزشتہ چار دھائیوں سے فلم انڈسٹری سے وابستہ معروف بھارتی فلمساز مہیش بھٹ کا کہنا ہے کہ اداکاروں اور فلمسازوں کو اپنا کام کرنے کی مکمل آزادی دی جائے۔ مہیش بھٹ کی جانب سے جمعے روز مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر سینسر بورڈ کی طرف عائد کی جانے والی پابندیوں کے خلاف کی گئی ٹویٹس میں کہا گیا کہ اب تو ہمارے شعبے کو آزادی سے کام کرنے کی آزادی حاصل ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھاکہ انڈسٹری میں کام کرنے والے سبھی سینئر فنکار اور فلمساز معاشرے کے مسائل اور ڈیمانڈز سے اچھی طرح واقف ہیں ایسے میں سینسر بورڈ کی جانب سے عائد کی جانے والی حالیہ پابندیاں ان کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔واضح رہے فلمساز مہیش بھٹ کو اپنی صاف گوئی کی بنا پر اکثر اوقات تنقید کا نشانہ بننا پڑتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم کل کا انتظار کیوں کریں سینسر بورڈ کو آج ہمیں ہماراکام کرنے کی آزادی دینی چاہیے