قطرینہ کیف اور آدتیہ رائے کپور کی جوڑی کو بہترین قرار دیدیا گیا

اتوار 3 جنوری 2016 12:10

قطرینہ کیف اور آدتیہ رائے کپور کی جوڑی کو بہترین قرار دیدیا گیا

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) معروف اداکارہ قطرینہ کیف اور اداکار آدتیہ رائے کپور آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”فتور “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں دونوں اداکاروں کی فلم سے ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس میں جوڑی کو رومانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والے بیشتر افراد اور اداکاروں کے پرستاروں کی طرف سے انکی جوڑی کو بہترین قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے ابھیشک کپور کی ”فتور“ مایہ ناز ناول نگارچارلس ڈکنز کے شہرہ آفاق ناول ”گریٹ ایکسپکٹیشنز“کی کہانی پر فلمائی جا رہی ہے۔قطرینہ کیف کی ”فتور“ کا پہلا ٹریلررواں سال4جنوری کے روزریلیز کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیں فلم بھی رواں سال کے وسط میں ملک بھر کے سینما گھروں میں نماش کیلئے پیش کردی جائے گی