کسی بھی کردار میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتا ہوں ‘ رنویر سنگھ

اتوار 3 جنوری 2016 12:10

کسی بھی کردار میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتا ہوں ‘ رنویر سنگھ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سٹار رنویر سنگھ نے اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ میں ماضی کے مایہ ناز مراٹھا جنگجو پیشوا باجی کا کردار ادا کیا ہے۔اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں فلمساز انکی اداکاری کو دیکھتے ہوئے اس بات پریقین کر لیں کہ وہ کسی بھی کردار میں ڈھلنے کی صلاحیت سے مالا مال ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سال میں دو مختلف طرز پر بنی فلموں میں اداکاری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ ایک سال میں ایک ہی فلم میں اداکاری کرنا پسند کرتے ہیں ،تاہم ایک سال میں دومختلف نوعیت کی فلمیں کرنے سے انکے کام میں نکھار آیا ہے۔واضح رہے اداکار آجکل اپنی یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ”بے فکرے“ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ رنویر سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ فلمساز آدتیہ چوپڑا نے بے فکرے میں انکا کردار انکی شخصیت کو ذہن میں رکھتے ہوئے تحریر کیا ہے