پیشہ وارانہ رکابت کے باوجود دیپکا پڈکون اور کنگنا رناوت ایک ساتھ اداکاری کیلئے تیار

اتوار 3 جنوری 2016 12:15

پیشہ وارانہ رکابت کے باوجود دیپکا پڈکون اور کنگنا رناوت ایک ساتھ اداکاری ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) معروف بولی ووڈ اداکارائیں دیپکا پڈکون اور کنگنا رناوت شروع سے ایک دوسری سے پیشہ وارانہ حسد کر شکار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آپس میں سرد جنگ کے باوجود دونوں اداکاراوٴں نے فلمساز راج کمار ہیرانی کی نئی آنے والی فلم میں ایک ساتھ اداکاری کی پیشکش قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے راجکمار ہیرانی آجکل بولی ووڈ سٹار سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

مذکورہ فلم میں سنجو بابا کا کردار اداکار رنبیر کپور ادا کریں گے اور دونوں اداکارائیں انکی بیویوں کے کرداروں میں نظر آئیں گی۔دوسری جانب اداکار رنبیر کپور کی طر ف سے دیپکا کے فلم میں اداکاری کی پیشکش قبول کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔اداکارہ دیپکا پڈکون سنجے دت کی پہلی بیوی ریچا شرما جبکہ کنگنا انکی موجودہ بیوی منیاتا کا کردار ادا کریں گی