سلمان خان نے باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ کیا وعدہ پورا کر دیا

اتوار 3 جنوری 2016 12:17

سلمان خان نے باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ کیا وعدہ پورا کر دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) سپر سٹارسلمان خان بولی ووڈ انڈسٹری میں کئی ایک نئے چہروں کو متعارف کرا چکے ہیں۔ علاوہ ازیں اداکار ساتھی اداکاروں اور انڈسٹری کے دیگر افراد کے ساتھ اپنے مثبت رویے کی بنا پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارکے باڈی گارڈ شیرا کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ سپر سٹار نے انکے بیٹے ٹائیگر کو بولی ووڈ میں متعارف کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سلما ن خان کے شیرا کے ساتھ وعدہ وفا کرنے کا وقت آخر کار آن پہنچا ہے، اداکار کی طرف سے ٹائیگر کو اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ میں بطور اسٹنٹ ڈائریکٹر کام کی پیشکش کی گئی ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ ٹائیگر کو اداکاری کے میدان میں ابھی بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے جس کی بنا پر اسے بطور اسٹنٹ ڈائریکٹرکام کیلئے کہا گیا ہے تاکہ وہ اداکاری کی باریکیوں کا باقاعدہ اور قریب سے جائزہ لے سکے۔یاد رہے شیرا بھی سلمان خان کی فلم ”باڈی گارڈ “ میں اداکاری کے جو ہر دکھا چکے ہیں

متعلقہ عنوان :