قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

اتوار 3 جنوری 2016 12:40

قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

اسلام آباد۔ ((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) ) قومی کرکٹ ٹیم رواں ماہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ بلیک کیپس کے خلاف تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گئی۔ سیریز کے لئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا ہے، شاہد آفریدی ٹی 20 اور اظہر علی ون ڈے ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 15 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 17 جنوری کو ہیملٹن جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 25 جنوری کو ہوگا، یہ میچ ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے 28 جنوری کو نیپئر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 31 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :