پاکستانی نہیں بھارتی شہری ہوں جس پر مجھے فخر ہے،عدنان سمیع

اتوار 3 جنوری 2016 13:04

پاکستانی نہیں بھارتی شہری ہوں جس پر مجھے فخر ہے،عدنان سمیع

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) گلوکار عدنان سمیع نے کہا ہے کہ بھارت میں کوئی عدم برداشت نہیں ہے ،اب میں پاکستانی نہیں بھارتی شہری ہوں جس پر مجھے فخر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے اور شاہ رخ اور دیگر کے ریمارکس شائد ان کے لیے اپنے تجربات پر مبنی ہوں گے تاہم میں یہ کہوں گا کہ بھارت میں کوئی عدم برداشت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں شہریت کا بہترین تحفہ دینے پر بھارتی حکومت کا شکرگزار ہوں،اور اب میں پاکستانی نہیں بھارتی شہری ہوں جس پر مجھے فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بنیادی طور پر ہمسایوں سے محبت کے فلسفے پر یقین رکھتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :