پریانکا متاثر کن شخصیت کی مالک ہیں

”باجی واؤ مستانی“ میں بہت اچھا کام کیا ہے،اداکارہ دیا مرزا

اتوار 3 جنوری 2016 13:04

پریانکا متاثر کن شخصیت کی مالک ہیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ معروف اداکارہ دیا مرزا بھی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی تعریفیں کرنے پر مجبور ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کو اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے پریانکا چوپڑا کی فلم”باجی راؤ مستانی“ دیکھی ہے مجھے ان کی شخصیت نے بہت متاثر کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت اچھی اداکارہ ہیں اور متاثر کن شخصیت کی مالک ہیں انہوں نے کہا کہ میں پروڈکشن پر توجہ دے رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی بھارت میں کوئی ایونٹ کرتی ہوں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔