اداکارہ سحر خان نے جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے والے کیخلاف ایف آئی اے میں درخواست دیدی

اتوار 3 جنوری 2016 13:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) اداکارہ سحر خان نے جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے والے کیخلاف ایف آئی اے کے سائبر کرائم یونٹ میں درخواست دیدی ۔

(جاری ہے)

نا معلوم شخص کی طرف سے اداکارہ سحر خان کے نام سے جعلی فیس بک بنا کر اس پرنہ صرف بیہودہ پوسٹ کی جارہی ہیں بلکہ لوگوں کو قابل اعتراض پیغامات بھی بھجوائے جارہے ہیں۔ جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنانے والے نے اداکارہ کے شوہر کے فیس بک سے اداکارہ او رانکے بچوں کی تصویریں لے کرجعلی اکاؤنٹ بنایا ہے ۔ اداکارہ نے بتایا کہ میرا کوئی فیس بک اکاؤنٹ نہیں اور ن ہی کبھی فیس بک استعمال کی ہے ۔ میں اپنے تمام پرستاروں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ جعلی فیس بک اکاؤنٹ کے جھانسے میں نہ آئیں ۔

متعلقہ عنوان :