نئے سال کے آغاز پر بھارت کی بجائے پاکستان کی فلم نمائش کیلئے پیش ہونا خوش آئند ہے ‘ بشریٰ انصاری

فلمسازی کے رجحان کو فروغ دینے کے لئے فلم بینوں کو اپنی فلم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ‘ سینئر اداکارہ کی گفتگو

اتوار 3 جنوری 2016 13:17

نئے سال کے آغاز پر بھارت کی بجائے پاکستان کی فلم نمائش کیلئے پیش ہونا ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے نئے سال کے آغاز پر بھارت کی بجائے پاکستان کی فلم سینماؤں کی زینت بننے پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم بینوں کو اپنی فلم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ فلمسازی کے رجحان کو فروغ دیا جاسکے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ سال 2016ء میں پاکستانی فلم کی نمائش اچھی شروعات ہے ۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکارہ سونیا جہاں، ماہرہ خان، شیر یار منور، عدیل حسین سمیت تمام اداکاروں نے اچھا کام کیا ہے اور خاص طور پر ہدایتکار عاصم رضا نے فلم کا ہر سین خوبصورتی سے عکسبند کیا ہے ۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے سینما مالکان اور فلم ہینوں کو سب سے پہلے اپنی فلموں کو ترجیح دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اگر مجھے اچھے کردار ملے تو میں ضرور فلموں میں کام کرتی رہوں گی مگر ہر ایک فلم میں کام کرنا میرے لئے نا ممکن ہے کیونکہ اس وقت میرے پاس متعدد ڈرامہ سیریلز ہیں جن میں میرا کام بنیادی نوعیت کا ہے ۔

متعلقہ عنوان :