فلموں میں کام کرنے کی متعدد بار پیشکش ہوچکی ہے ،اس طرف آنے کا کوئی ارادہ نہیں‘ حمیرا ارشد

انسان کو وہی کام کرنا چاہیے جوا سے آتا ہے ،اپنے شعبے میں اچھا کام کر لوں یہی میرے لئے اطمینان کا باعث ہوگا

اتوار 3 جنوری 2016 13:17

فلموں میں کام کرنے کی متعدد بار پیشکش ہوچکی ہے ،اس طرف آنے کا کوئی ارادہ ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء)گلوکار ہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنے کی متعدد بار پیشکش ہوئی ہے مگر میرا اس طرف آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کسی بھی انسان کو وہی کام کرنا چاہیے جوا س کو آتا ہو ،مجھے گانا آتا ہے میں اس میں ہی اچھا کام کر لوں تو یہی میرے لئے اطمینان کا باعث ہوگا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے دلوں کو چھو جانے والے گانے زیادہ اچھے لگتے ہیں ،خاص طور پر مجھے پنجابی زبان میں گانا پسند ہے ۔ حمیرا ارشد نے کہا کہ میں نے پی ٹی وی سے بچوں کی ڈرامہ سیریل عینک والا جن میں اداکاری کی ہے اور وہ میری پہلی اور آخری اداکاری تھی۔