ہدایتکار پرویز رانا کا2015ء میں اعلان کی جانیوالی فلم ” دشمن رانی“ کو نئے میں شروع کر کے مکمل کرنے کے عزم کا اظہار

اردو فلم کا پراجیکٹ بھی شروع کریں گے ،مرکزی کردار کیلئے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کو لینے کا اعلان ،مارچ میں کراچی جائینگے

اتوار 3 جنوری 2016 13:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) ہدایتکار پرویز رانا نے 2015ء میں اعلان کی جانے والی پنجابی فلم ” دشمن رانی“ کو 2016ء میں شروع کر کے مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے،نئے سال میں پنجابی فلم کے ساتھ اردو فلم بھی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

پرویز رانا نے گزشتہ سال پنجابی فلم ”دشمن رانی “بنانے کا فیصلہ کیا تھا مگر اداکارہ نرگس کی جانب سے تاریخیں نہ ملنے فلم کی وجہ سے اس پراجیکٹ کا آغاز نہ ہو سکا تاہم اب پرویز رانا نے دوبارہ اپنے عزم کو دہراتے ہوئے شان اور نرگس کو کاسٹ کرنے کے بعد دوبارہ پنجابی فلم دشمن بنانے کا تہیہ کرلیا ہے ۔

اس کے ساتھ وہ ایک اردو فلم بنانے کی بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کی کاسٹ کا تعلق کراچی سے ہوگا ۔انکی اردو فلم میں ہمایوں سعید او رماہرہ خان مرکزی کردار ادا کریں گی ۔اس حوالے سے پرویز رانا مارچ میں کراچی جائیں گے جہاں وہ فلم کی کاسٹ کو حتمی شکل دینے کے بعد شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :