پی ایس ایل سے سعید اجمل کا مرجھایا ہوا انٹرنیشنل کیریئر کھل سکتا ہے، مصباح الحق
اتوار 3 جنوری 2016 14:05
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سے سعید اجمل کا مرجھایا ہوا انٹرنیشنل کیریئر کھل سکتا ہے۔ یو اے ای کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہی آف اسپنر کو ایونٹ کا مہلک ہتھیار بناسکتی ہے، ایونٹ میں صرف 5 ٹیموں کی وجہ سے کئی باصلاحیت پلیئرز خالی ہاتھ رہ گئے۔
یونس خان اور ناصر جمشید جیسے کرکٹرز مستقبل میں موقع پاسکتے ہیں، ٹی 20 لیگز اور ٹیسٹ کرکٹ میں توازن قائم نہ ہوا تو پلیئرز کی سرخ گیند سے کھیلنے میں دلچسپی ہی نہیں رہے گی۔مصباح الحق پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد کے کپتان ہیں، ان کے دیرینہ دوست آف اسپنر سعید اجمل بھی اسی ٹیم کا ہی حصہ ہیں، وہ بولنگ ایکشن میں تبدیلی کی وجہ سے اپنا مہلک پن گنوا کر قومی ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں، مصباح نے کہاکہ لیگ سعید اجمل کے کیریئر کے احیاء میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.