سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کا دورہ پاکستان ملتوی

\

اتوار 3 جنوری 2016 14:08

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کا دورہ پاکستان ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کا دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل الله نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر کو اتوار کو پاکستان کے دو روزہ پر اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم ان کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان میں 34رکنی اتحاد میں حکومت پاکستان کو اعتماد میں لینا تھا۔