امریکہ خاتون میئر انتخاب کے ایک روز بعد قتل

حملہ آور میئر گیسیلا موٹا کے گھر میں داخل ہوئے اس وقت اہلخانہ بھی موجود تھے پولیس کمشنر حملہ آوروں کی تعدا دچار تھی سیکورٹی ادارے فائرنگ کے بعد متحرک دو حملہ آور مارے گئے دو گرفتار

اتوار 3 جنوری 2016 14:20

امریکہ خاتون میئر انتخاب کے ایک روز بعد قتل

میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) امریکی ملک میکسیکو کے شہر ٹمیکسکو میں نومنتخب ہونے والی خاتون میئر کو عہدے پر تعیناتی کے دوسرے دن ہی مسلح افراد نے گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ریاست کے پولیس کمشنر البرٹو کپیلا نے بتایا کہ حملہ آور میئر گیسیلا موٹا کے گھر میں داخل ہوئے اس وقت ان کے دیگر اہلخانہ بھی وہاں موجود تھے، ان پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعدا دچار تھی، سیکیورٹی ادارے فائرنگ کے فوری بعد ہی متحرک ہوئے اور دو حملہ آوروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ 33 سالہ گیسیلا موٹا ایک روز قبل ہی ٹمیکسکو کی میئر منتخب ہوئی تھیں، ٹمیکسکو ریاست موریلوس کے شہر ہے جس کی آباد ایک لاکھ کے قریب ہے میکسیکو میں ریاست موریلوس کو منشیات فروشی کے حوالیسے بدترین ریاست تصور کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹمیکسکو شہر دارالحکومت میکسیکو سے صرف 90 کلومیٹر دور ہے شہر میں جرائم پیشہ افراد کے منظم گروہ ہیں جو اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2015 میں میئر کی خاتون امیدوار 42 سالہ ایڈی وانا گونزالیز کو جرائم پیشہ گروہ نے قتل کر دیا تھا، ایڈی وانا گونزالیز کے شوہر اور میئر کوئیننز ناوا کو جون 2014 میں قتل کیا گیا تھا ان دونوں کے بیٹے کوئیننز ناوا کو 2012 میں تاوان کیلئے اغواء کیا گیا تھا جو تاحال لاپتہ ہے۔یو پی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق اسی طرح جیری کورو کے میئر 42 سالہ روگیلئیو سانچیز گالان کو منتخب ہونے کے صرف 3 ہفتوں بعد مار دیا گیا تھا۔