ٹیوٹا کو ترک کمپنی کوس گیب پنجاب میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے تکنیکی مدد فراہم کرے گی‘عرفان قیصر شیخ

اتوار 3 جنوری 2016 14:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء ) ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کو ترک کمپنی کوس گیب پنجاب میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے تکنیکی مدد فراہم کرے گی۔اس تعاون سے ٹیوٹا انٹرپرینئور شپ، مینجمنٹ، اکاؤٹینسی ،انتظامی امور اور دیگر شعبوں سے متعلقہ نئے شارٹ کورسز کا آغاز کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر نے شرکت کی ۔عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ترکی کے حالیہ دورہ کے دوران سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ کی کمپنی کوس گیب حکام کے ساتھ موثر بات چیت ہو ئی ہے جس کے بعد پبلک سیکٹر کی ترک کمپنی نے فنی و ووکیشنل ٹریننگ کی ترقی کیلئے ٹیوٹا، سمیڈااور کوس گیب کے ساتھ سہ فریقی انتظامات کے تحت ٹیوٹا کو اپنی خدمات فراہم کرنے کی رضا مندگی ظاہر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں باقاعدہ تجویز ترک کمپنی کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اس وقت ٹیوٹا کے پاس آؤٹ ہونے والے طلباء کو قرضہ جات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ٹیوٹا ان نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کیلئے فنی معاونت کی فراہمی کیلئے ترک کمپنی کی وساطت سے کورس شروع کرے گی تاکہ قرضہ جات کے حصول کے بعد وہ کامیاب کاروبار کا جدیدطریقے سے آغاز کر سکیں ۔

چیئرپرسن نے مزیدکہا کہ کوس گیب کا وفد ٹیوٹا کوجلد تکنیکی مدد فراہم کرنے کیلئے منصوبہ بندی کو حتمی شکل دینے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔اس دورہ سے انٹر پرینیو ر شپ ، فنانسنگ، ٹیکنالوجی اور جدت کے شعبوں میں اداروں کے مابین تکنیکی تعاون بڑھانے کے لئے حتمی شکل دی جائیگی۔ ٹیوٹا کوس گیب کے تعاون سے پنجاب میں انٹر پرینیو ر شپ کے کلچر کی ترقی کیلئے نئی حکمت عملی اور پالیسیوں کی شناخت کرنے کیلئے نشاندہی بھی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :