Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مرکزی رہنماؤں کا اہم اجلاس (کل) ہوگا

حکومت کی ایمنسٹی سکیم کیخلاف حکمت عملی مرتب کرنے سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے‘ ذرائع

اتوار 3 جنوری 2016 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت مرکزی رہنماؤں کا اہم اجلاس کل ( پیر ) کے روز بنی گالہ میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں سے پارٹی کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جس میں حکومت کی ایمنسٹی سکیم کے خلاف احتجاج کے لئے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایمنسٹی سکیم کا جائزہ لینے کے لئے تشکیل دی گئی پی ٹی آئی کی کمیٹی کے اراکین بھی اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں انٹرا پارٹی انتخابات سمیت دیگر امور بھی زیر بحث آئیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات