حکمرانوں کے پاس کوئی ویژن نہیں صرف مصنوعی طریقوں سے اپنے اقتدار کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 3 جنوری 2016 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ کشکول توڑنے کا دعویٰ کرنے والے حکمرانوں نے ایسا کشکول اٹھا لیا ہے جس میں آنے والی رقم حکمرانوں کی جیبوں میں یا اللے تللوں میں چلی جاتی ہے جبکہ عوام اس کی قیمت کئی گنا کر کے ادا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں حکمران ایک فیصد لے کر کالے دھن کو سفید کر رہے ہیں موجودہ حکومت کی پالیسیاں سرمایہ داروں کو تحفظ فراہم کر رہی ہیں کیونکہ حکمران خود سرمایہ دار ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہیحکمرانوں نے قوم کو بھوکا مار کر اور آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کا جو کارنامہ سر انجام دیا ہے پوری قوم اس سے بخوبی آگاہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس کوئی ویژن نہیں صرف مصنوعی طریقوں سے اپنے اقتدار کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔