بھارت سے بنیادی مسائل کا حل ہونا ضروری ہے‘آپریشن ضرب عضب سے پاکستان کا امیج بہتر ہوا‘اقتصادی راہداری کا سا 1000 اور تاپی منصوبہ اہم ہے ‘پاکستان اور چین مابین 46ارب ڈالر کے اقتصادی راہداری کاتاریخ ساز منصوبہ کا معاہدہ ہوا

مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا انٹر ویو

اتوار 3 جنوری 2016 14:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ بنیادی مسائل کا حل ہونا ضروری ہے‘ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے عالمی دنیا میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا،اقتصادی راہداری کا سا 1000 اور تاپی منصوبہ پاکستان کے لئے اہم ہے ‘پاکستان اور چین کے درمیان 46 ارب ڈالر کے اقتصادی راہداری کے تاریخ ساز منصوبہ کا معاہدہ ہوا جس سے چین کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو سر تاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسائل کا حل ہونا ضروری ہے‘بھارت کے ساتھ مذاکرات کا ایجنڈا 8 سے 10 نکاتی ہو گا۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ اقتصادی راہداری، کاسا1000، تاپی منصوبہ پاکستان کے لئے بہت اہم ہیں ۔ پاکستان اور چین کے درمیان 46 ارب ڈالر کے اقتصادی راہداری کے تاریخ ساز منصوبہ کا معاہدہ ہوا جس سے چین کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں یورپی اور اسلامی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہت بہتر ہوئے ، اس سال اقتصادی راہداری کی تکمیل پر خصوصی توجہ دیں گے ۔