لاہور شیخوپورہ موٹر وے بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہ رہا ‘تھانہ صدر شیخوپورہ میں ملکی تاریخ میں موٹر وے پر ڈکیتی کا پہلا مقدمہ درج

اتوار 3 جنوری 2016 14:30

لاہور/شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) پنجاب میں موٹر وے بھی ڈاکووں سے محفوظ نہ رہی‘ لاہور سے راولپنڈی جانے والے موٹر وے پر ڈاکووں نے جی بھر کر لوٹ مارکرتے ہوئے ڈاکووں نے 10گاڑیوں کو لوٹ لیا۔ملکی تاریخ میں موٹر وے پر ڈکیتی کا پہلا مقدمہ تھانہ صدر شیخوپورہ میں درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جب پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکووں نے اہلکاروں کو بھی پکڑ کر باندھ دیا اور فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ موٹر وے پر کوئی شخص بھی واردات کرنے کے بعد فرار نہیں ہوسکتا کیونکہ کسی بھی گاڑی کو موٹر وے سے نکلنے کیلئے انٹرچینج سے گزرنا ہوتا ہے اور انٹر چینج پر واردات کی اطلاع ہو چکی ہوتی ہے اس لحاظ سے یہ واردات انوکھی تصور کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :