گوجرانوالہ لدھیوالہ میں پستول سے کھیلتے ہوئے دس سالہ بچے سے گولی چلنے سے دو سالہ دوست جاں بحق

پولیس نے مقدمہ درج کرکے 10 سالہ توصیف کو حراست میں لے لیا پستول قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی

اتوار 3 جنوری 2016 14:36

گوجرانوالہ  لدھیوالہ میں پستول سے کھیلتے ہوئے دس سالہ بچے سے گولی چلنے ..

گوجرانوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء)لدھیوالہ میں پستول سے کھیلتے ہوئے 10 سالہ بچے سے گولی چلنے سے 9سالہ دوست جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے لدھیوالہ میں 10 سالہ بچہ توصیف گھر میں 9 سالہ دوست شیراز کے ہمراہ اصلی پستول سے کھیل رہا تھا اسی دوران توصیف سے گولی چل گئی اور شیراز زخمی ہوگیا بچے کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے شیراز کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے 10 سالہ توصیف کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ پستول کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔