گلوکار استاد رفاقت علی خان کی والدہ انتقال کر گئیں، مقامی قبرستان میں سپرد خاک
اتوار 3 جنوری 2016 15:02
لاہور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء)کلاسیکی موسیقی کے نامور گلوکار اورشام چوراسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے استاد رفاقت علی خان کی والدہ مائی اللہ وسائی گذشتہ روز انتقال کر گئیں۔
(جاری ہے)
ان کی عمر 80برس تھی، وہ گذشتہ 4 ماہ سے علیل تھیں،مرحومہ کی نمازہ جنازہ جناح کالونی سمن آباد لاہو ر میں ادا کی گئی، نمازہ جنازہ میں شوبز فنکاروں سمیت دیگر سینکڑوں افراد نے شرکت کی،مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، وہ پرائڈ آف پرفارمنس استاد نزاکت علی خان (مرحوم) کی بیوہ تھیں۔
رفاقت علی خان کی والدہ کے انتقال پر گلوکارہ سائرہ نسیم‘حمیرا چنا‘حمیرا ارشد، گلوکارانور رفیع‘آصف جاوید،طارق طافو‘ابرارالحق‘جواد احمد‘اداکار سہیل احمد‘افتخار ٹھاکر‘ناصر چنیوٹی اور دیگر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ ہمت اور حوصلے کے ساتھ برداشت کر نے کی توفیق عطاء فرمائے آمین۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.