نابیناوٴں کی تعلیمی زبان ”بریل کا عالمی دن‘ ‘کل منایا جائے گا
اتوار 3 جنوری 2016 15:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جنوری۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نابیناوٴں کی تعلیمی زبان ”بریل کا عالمی دن‘ آج (پیرکو) منایا جائے گا۔بریل (Braille ) ابھرے ہوئے حروف کو پڑھنے کا ایک طریقہ ہے ،جو نابیناوٴں کی تعلیم کے لیے ایجاد ہوا۔ یہ حروف چھو کر پڑھے جاتے ہیں۔ چھ لفظوں کی مدد سے حروف کے ہندوسوں کی علامتیں بنائی جاتی ہیں حرف شناسی کا یہ طریقہ پیرس کے ایک مدرس (school master) میں ایک نابینا لوئی بریل نے 1834ء میں ایجاد کیا۔
لوئس بریل 4 جنوری 1809ء کو فرانس میں پیدا ہوا ۔ ابھی اس کی عمر صرف3 سال کی تھی کہ ایک حادثے میں آنکھوں کی روشنی جاتی رہی ۔ لوئس بریل کی تعلیم حاصل کرنے کی شدید خواہش تھی تو اس نے’ ’ رائل انسٹی ٹیوٹ فار بلائنڈ یوتھ“ میں داخلہ لے لیا ۔(جاری ہے)
اس ادارے کا روح رواں کا نام ویلنٹائن ہووے تھا، وہ خود تو نابینا نہیں تھا ،لیکن اس نے اپنی زندگی نابینا افراد و بچوں کے لیے وقف کی ہوئی تھی ۔
ہووے نے نابینا افراد کو تعلیم دینے کے لیے ایک سسٹم بنایا ہوا تھا، جو کافی مشکل تھا تاہم لوئس بریل نے نے اپنا فارغ وقت اس زبان کو اسان بنانے کیلئے خرچ کیا۔اس نے حروف تہجی، اوقاف کے خطوط اور ریاضی علامات کے علاوہ میں 63 علامات ایجاد کیں ۔یوں اس نے کاغذ پر ابھرے ہوئے نقطوں سے ایک مکمل زبان تیار کردی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.