فورٹریس اسکوئر مال آئی ایس او کوالٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا شاپنگ مال بن گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 جنوری 2016 15:52

فورٹریس اسکوئر مال آئی ایس او کوالٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا پاکستان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جنوری۔2016ء) فورٹریس اسکوئر مال آئی ایس او کوالٹی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا شاپنگ مال بن گیا،سرٹیفیکیٹ بہترین کوالٹی اورحفاظتی اقدامات کو برقرار رکھنے کی مد میں دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فورٹریس اسکوئر مال لاہور کینٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مال انتظامیہ، RICI پاکستان کے نمائندوں سمیت مختلف سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر RICI پاکستان کی جانب سے فورٹریس اسکوئر مال کو آئی ایس او کوالٹی سرٹیفیکیٹ پیش کیا گیا ۔اس موقع پر RICI پاکستان کے ڈائریکٹر فرحان مرزا نے خطاب کرتے ہوئے فورٹریس اسکوئر انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور اس بات کا اعلان کیا کہ فورٹریس اسکوئر آئی ایس او سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا شاپنگ مال ہے۔

(جاری ہے)

جنرل مینیجر فورٹریس اسکوئر کرنل ریٹائرڈ امان اللہ خان نیازی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مال انتظامیہ کی انتھک محنت اور کوششوں کو سراہا اور کہا فورٹریس اسکوئر نے ہمیشہ کسٹمرزاور کاروباری حضرات کے لئے کے لئے بہترین اور محفوظ ماحول فراہم کیا ہے ، کوالٹی اور سروس کے معیار میں کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ۔انھوں نے کہا کہ فورٹریس اسکوئر کی انتظامیہ کو بہترین تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ کسٹمرز کو بہترین سروس فراہم کر سکیں اور کوالٹی کے معیار کو بہتر سے بہتر بنا سکیں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ فورٹریس اسکوئر اپنے کسٹمرز کو بہترین، محفوظ اور معیاری ماحول کے ساتھ ساتھ تفریح کے مواقع بھی فراہم کرتا رہے گا، آئی ایس او سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور اس کامیابی پر ہم تشکر کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :