پنجاب سمیت جہاں بھی داعش اور دہشت گرد ہوں انکے خلاف موثر کارروائی ہونی چاہیے‘پیپلزپارٹی کراچی سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے ، اس سلسلے میں ہرقسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ، کراچی آپریشن پر چند تحفظات ہیں ، وزیراعظم سمیت اعلی حکومتی عہدیداروں کو آگاہ کردیا ہے ،وفاقی وزیر داخلہ جب کراچی آئیں گے ان سے تمام ایشوز پر بات چیت کی جائے گی‘وفاقی حکومت مفاہمتی پالیسی کو اپنائے اور سندھ اور دیگر صوبوں کو اپنے ساتھ لے کر چلے‘ وزیراعظم سے ملاقات انتہائی حوصلہ افزا رہی،دہشت گردوں کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا‘سندھ وفاق کے ساتھ اتحاد سے چلنا چاہتا ہے ، باہمی تعاون سے ہی دہشت گردوں کے خلاف زیادہ موثر کارروائی ہو گی

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو

اتوار 3 جنوری 2016 16:22

پنجاب سمیت جہاں بھی داعش اور دہشت گرد ہوں انکے خلاف موثر کارروائی ہونی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہاہے کہ پنجاب میں داعش کے لوگوں کے پکڑے جانیکا سنا ہے ‘ داعش اور دہشت گرد جہاں بھی ہوں انکے خلاف موثر کارروائی ہونی چاہیے‘پیپلزپارٹی کراچی سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہرقسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ، تاہم کراچی آپریشن پر چند تحفظات ہیں جن سے وزیراعظم نوازشریف سمیت اعلی حکومتی عہدیداروں کو آگاہ کردیا ہے اور وفاقی وزیر داخلہ جب کراچی آئیں گے تو ان سے تمام ایشوز پر بات چیت کی جائے گی‘فاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ مفاہمتی پالیسی کو اپنائے اور سندھ اور دیگر صوبوں کو اپنے ساتھ لے کر چلے‘ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات انتہائی حوصلہ افزا رہی،دہشت گردوں کے خاتمے تک کراچی آپریشن جاری رہے گا‘سندھ وفاق کے ساتھ اتحاد سے چلنا چاہتا ہے ، باہمی تعاون سے ہی دہشت گردوں کے خلاف زیادہ موثر کارروائی ہو گی۔

(جاری ہے)

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں قائم علی شاہ نے کہا کہ وفاق سے ہمیشہ تعاون کیا امید ہے کہ وفاق بھی سندھ کے نقطہ نظر کو نظر انداز نہیں کرے گا‘چند دن پہلے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات انتہائی حوصلہ افزا رہی اب چوہدری نثار کراچی آ رہے ہیں انکے ساتھ تمام ایشوز پر بات ہو گی۔وزیر اعلی سندھ نے واضح کیا کہ کراچی میں رینجرز کو اس وقت رکھنا چاہتے ہیں جب تک دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوتا۔

رینجرز کو چار معاملات میں کارروائی کا مینڈنٹ اور اختیار دینا چاہتے ہیں تو رینجرز اسی کے مطابق کارروائی کریں تاہم انہی نکات پر وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بات ہو گی۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ پنجاب سے داعش کے لوگ پکڑے جانے کی خبریں میڈیا میں دیکھی ہیں۔ داعش اور دہشت گرد جہاں بھی ہوں انکے خلاف موثر کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کراچی سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں ہرقسم کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ، تاہم کراچی آپریشن پر چند تحفظات ہیں جن سے وزیراعظم نوازشریف سمیت اعلی حکومتی عہدیداروں کو آگاہ کردیا ہے اور وفاقی وزیر داخلہ جب کراچی آئیں گے تو ان سے تمام ایشوز پر بات چیت کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ مفاہمتی پالیسی کو اپنائے اور سندھ اور دیگر صوبوں کو اپنے ساتھ لے کر چلے۔