حکمران غر یبوں کا خون نچوڑنے کی پا لیساں چلا رہے ہیں ‘دھونس دھاندلی‘ سرکاری وسائل کابے دریغ استعمال(ن) لیگ کی سیاست کا منشور ہے ‘آئندہ چند روز میں لاہور اور پنجاب کے کارکنوں سے ملاقات کر نے آرہا ہوں ‘پیپلزپارٹی غر یبوں کو بے روزگار کر نے کی حکمرانوں کی ہر پا لیسی کا ڈٹ کر مقابلہ کر یگی ، کسی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے
پا کستان پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو کی پارٹی راہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو
اتوار 3 جنوری 2016 16:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکمران غر یبوں کا خون نچوڑنے کی پا لیساں چلا رہے ہیں ‘دھونس دھاندلی‘ سرکاری وسائل کابے دریغ استعمال(ن) لیگ کی سیاست کا منشور ہے ‘آئندہ چند روز میں لاہور اور پنجاب کے کارکنوں سے ملاقات کر نے آرہا ہوں ‘پیپلزپارٹی میں غر یبوں کو بے روزگا کر نے کی حکمرانوں کی ہر پا لیسی کا ڈٹ کر مقابلہ کر یگی اور کسی ادارے کی نجکاری نہیں ہونے دیگی ۔
وہ اپنے دورہ پنجاب کے حوالے سے صوبائی صدر میاں منظور احمد وٹو سمیت دیگر سے ٹیلی فونک گفتگو کر رہے تھے پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی بے نظیر بھٹوشہید کے مشن کو لیکر چل رہی ہے اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر مضبوط بنائیں گے اور پارٹی ور کرز کو انکا اصل حق دیا جا ئیگا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران اقتدار میں آنے سے پہلے بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کا نعرہ لگایا مگر آج بھی ملک بھر میں بجلی اور گیس کی بدترین لوڈشیڈ نگ جاری رہی ہے حکمرانوں کو اس پر قوم کو جواب دینا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ میں لاہور اور پنجاب کے کارکنوں سے ملاقات کر نے کیلئے آرہاہوں اور نہ صرف کارکنوں سے ملاقاتیں کر وں گا بلکہ انکے مسائل کو بھی حل کیا جا ئیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.