چوری کی وارداتوں کا حصہ مانگنے پرچوروں نے اپنے ہی ساتھی کو قتل کر دیا

اتوار 3 جنوری 2016 16:57

چوری کی وارداتوں کا حصہ مانگنے پرچوروں نے اپنے ہی ساتھی کو قتل کر دیا

پاکپتن۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جنوری۔2016ء) پاکپتن کے علاقیچک 8-KB۔ میں چوری چکاری کی وارداتوں کا حصہ مانگنے پر ملزمان نے ساتھی کو قتل کرکے نعش ٹیوب ویل کے کنویں میں پھینک دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک بھاون شاہ کے محمد زمان نے ایک روز قبل چھ ملزموں محمد رمضان، محمد اقبال، محمد خان ،ممتاز عرف تاجی وغیرہ کے درمیان چوری چکاری کی وارداتوں کا مال تقسیم کرنے پراپنے حصہ کی رقم مانگی تو جھگڑا ہوگیا جس پر محمد زمان نے کہاگر اس کا حصہ نہ دیا گیا تو راز فاش کر دے گا۔

دیگرملزموں محمد رمضان، محمد اقبال، محمد خان ،ممتاز عرف تاجی وغیرہ اگلے روز آئے اور اس کو ساتھ لے گئے اور چک8-KB میں قتل کرکے محمد اقبال کے گھر کے قریب ٹیوب ویل کے کنویں میں اس کی لاش پھینک دی۔پولیس کلیانہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :