ڈربن ٹیسٹ ، برطانوی کھلاڑی بین سٹوکس نے تیز ترین ٹیسٹ ڈبل سنچری بنا ڈالی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 جنوری 2016 17:37

ڈربن ٹیسٹ ،  برطانوی کھلاڑی بین سٹوکس نے تیز ترین ٹیسٹ ڈبل سنچری بنا ..

کیپ ٹاوٴن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جنوری۔2016ء) جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز برطانوی کھلاڑی بین سٹوکس 163بالوں پر 200رنز بنا کر تیز ترین ڈبل سنچری بنانے والوں میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں انہوں نے اس ریکارڈ میں بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا۔

(جاری ہے)

سہواگ نے 168بالوں پر 200رنز بنائے تھے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری بنانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ناتھن آسٹل کے پاس ہے جو انہوں نے مارچ 2002ء میں کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ کیخلاف 153بالوں پر بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :