کرک، مسافر کوچ میں سلنڈر دھماکہ،8افراد جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 جنوری 2016 17:51

کرک، مسافر کوچ میں سلنڈر دھماکہ،8افراد جاں بحق

کرک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جنوری۔2016ء)کرک میں مسافر کوچ میں سلنڈر پھٹنے سے 8افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی بس کندہ خرم کے مقام پریس میں سلنڈر پھٹ گیا جس سے8افراد جاں بحق جبکہ6زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں4خواتین بھی شامل ہیں۔