سعودی عرب میں گنگا الٹی بہہ نکلی، خواتین مردوں کو ہراساں کرنے لگیں

اتوار 3 جنوری 2016 18:40

سعودی عرب میں گنگا الٹی بہہ نکلی، خواتین مردوں کو ہراساں کرنے لگیں

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) سعودی عرب کے دوسرے بڑے شہر جدہ کے ایک شاپنگ مال میں خواتین کی جانب سے مردوں کو ہراساں کرنے کے 16 کیسز سامنے آئے ہیں۔ خواتین مردوں کا پیچھا کرتی اور ان پر جملے بازی کرتی رہیں۔ سعودی گزٹ کے مطابق مردوں نے اس کی شکایت شاپنگ مال کے گارڈ سے تو ضرور کی مگر بے عزتی کے ڈر سے پولیس کو باضابطہ درخواست نہیں دی۔

(جاری ہے)

شاپنگ مال کے مینیجر کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے مردوں کو حراساں کرنے کی ٰتصدیق ہوتی ہے اور یہ ویڈیوز پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔ ایک خاتون نے سعودی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین مردوں کو حراساں کرکے توجہ حاصل کرنا چاہتی ہیں تاکہ انہیں شادی کے لئے کوئی مرد مل سکے۔ اس سے قبل مردوں کی جانب سے خواتین کو حراساں کرنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر آئیں تھیں