جے یو آئی (ف) کے سربراہ کی پریس کانفرنس کے دوران مردان کا پٹھان مولانافضل الرحمان سے الجھ پڑا ، آپ ہر حکومت میں ہوتے ہیں،لیکن عوام سے دور ہیں، پارلیمنٹ میں عوامی مسائل نہیں اٹھاتے، شہری کا شکوہ ، فضل الرحمان کے گارڈزنے شہری کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا،مولانا جواب دےئے بغیر چلے گئے

اتوار 3 جنوری 2016 18:56

جے یو آئی (ف) کے سربراہ کی پریس کانفرنس کے دوران مردان کا پٹھان مولانافضل ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی پریس کانفرنس کے دوران مردان کا پٹھان مولانافضل الرحمان سے الجھ پڑا اور شکوہ کیا کہ آپ ہر حکومت میں ہوتے ہیں،لیکن عوام سے دور ہیں، پارلیمنٹ میں عوامی مسائل نہیں اٹھاتے،مولانا فضل الرحمان کے گارڈزنے شہری کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا،مولانا جواب دےئے بغیر چلے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پشاور میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان کی پریس کانفرنس کے دوران ایک شخص جے یو آئی (ف) کے سربراہ سے الجھ پڑا اور شکوہ کیا کہ آپ ہر حکومت میں ہوتے ہیں،لیکن عوام سے دور ہیں،آپ پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل حل نہیں کرتے۔ شہری کے احتجاج پر مولانا نے شہری کو چپ رہنے کا اشارہ کیا اور ان کے گارڈزنے شہری کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ کونہیں پتہ کونسی بات کس جگہ کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :