مصر نے3 سال کے بعد اسرائیل میں اپنا سفیر دوبارہ تعینات کر دیا

اتوار 3 جنوری 2016 21:53

مصر نے3 سال کے بعد اسرائیل میں اپنا سفیر دوبارہ تعینات کر دیا

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔3جنوری۔2016ء) مصر نے3 سال کے وقفے کے بعد اسرائیل میں دوبارہ اپنا سفیر تعینات کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نئے مصری سفیر ہازم ہیرات جمعے کے دن ہی تل ابیب پہنچ گئے تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ پٹی میں کارروائی پر احتجاج کرتے ہوئے نومبر 2012ء میں قاہرہ حکومت نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :