بجلی کی فراہمی کے بغیر انڈسٹری کیسے ترقی کرے گی، راہداری منصوبے کیلئے صرف سٹرک نہیں چاہیئے، ہری پور سے ڈی آئی خان روٹ پر ایک اینٹ تک نہیں رکھی گئی، وفاقی حکومت کو ہمارے حقوق دینے پڑیں گے،وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 3 جنوری 2016 22:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کے بغیر انڈسٹری کیسے ترقی کرے گی، راہداری منصوبے کیلئے صرف سٹرک نہیں چاہیئے، ہری پور سے ڈی آئی خان روٹ پر ایک اینٹ تک نہیں رکھی گئی، وفاقی حکومت کو ہمارے حقوق دینے پڑیں گے، وہ اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ بڑا بھائی سب کھاجاتاہے، ہری پور سے ڈی آئی خان روٹ پر ایک اینٹ تک نہیں رکھی گئی، پرویز خٹک نے کہا کہ راہداری منصوبے کیلئے صرف سڑک ہی نہیں چاہیئے، راہداری منصوبے کے معاہدے کو پارلیمنٹ میں نہیں لایا گیا، راہداری ہماری نہ ہوئی کسی کی بھی نہیں ہونے دینگے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ہمارے تحفظات دور کرنے کے لئے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا، بجلی کی فراہمی کے بغیر انڈسٹری کام نہیں کر سکتی، ہم سیدھے سادھے لوگ ہیں وفاقی حکومت کی چالوں کو نہیں سمجھ سکتے، کوریڈرو اور سڑک میں بہت فرق ہوتا ہے یہ آہستہ آہستہ سب کو سمجھ آرہی ہے، وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ اگر میرا بھائی وزیراعظم ہوتا تو ساری ڈوپلمنٹ میرے صوبے میں ہورہی ہوتی اور پنجاب والے چیخ رہے ہوتے ۔

متعلقہ عنوان :