افغانستان ، مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ، مسلح افرادکی 20منٹ تک قونصل خانے پرفائرنگ ،دو حملہ آور ہلاک

پیر 4 جنوری 2016 00:04

مزار شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3جنوری۔2016ء) افغانستان کے شہر مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ کردیا گیا، مسلح افراد نے 20منٹ تک قونصل خانے پرفائرنگ کی جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کو افغانستان کے شہر مزار شریف میں بھارتی قونصل خانے پر حملہ کیا گیا۔مسلح افراد 20منٹ تک قونصل خانے پر فائرنگ کرتے رہے اور قونصل خانے کے کمپاؤنڈ میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے حملہ آواروں کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور فائرنگ سے دو حملہ آور ہلاک ہو گئے ۔دوسری جانب بھارتی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ حملے میں تمام سفارتی عملہ محفوظ رہا ہے۔