سعودی عرب کا ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 4 جنوری 2016 01:46

سعودی عرب کا ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3جنوری۔2016ء) سعودی عرب نے فوری طور پر ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ایرانی سفیرو دیگر عملے کو48گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملک کا عدالتی نظام آزاد ہے مکمل تحقیقات کے بعد 47ملزمان کو سزا سنائی گئی۔ خطرے میں ایرانی مداخلت جاری ہے۔