قومی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری

پیر 4 جنوری 2016 11:38

قومی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی ..

اسلام آباد ۔ 04 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء) قومی ہینڈ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہے۔ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 جنوری۔2016ء سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر حاجی محمد شفیق نے بتایا کہ کھلاڑی کو ہیڈ کوچ محمد عمران کے علاوہ کوچز رانا اظہار الحق اور مرزا سلطان تربیت دے رہے ہیں۔

تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 20 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں جن میں محمد عزیر عاطف، محمد زبیر، زاہد علی، حضرت حسین، آصف علی، نویدالرحمن، عاصم سعید، شہزاد طارق، عثمان انجم، آصف حیات، محمد نواز، شاہروز، ذاکر حسین، مبین اشرف، محمد شاہد پرویز، رحمت شاہ، خرم شہزاد، عمران خان، طاہر علی اور عاطف علی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تربیتی کیمپ میں کھلاڑی دو سیشن صبح و شام بھر پور محنت کر رہے ہیں اور ہفتے میں تین دن جم بھی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے 2010ء میں بنگلہ دیش میں کھیلے گئے سیف گیمز میں پہلی بار شرکت کی تھی جس کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور امید ہے کہ قومی ٹیم 6 فروری میں بھارت میں کھیلے جانے والے سیف گیمز میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔