ملتان کا تین فٹا نوجوان پانچ فٹ کی دلہن بیاہ لایا

پیر 4 جنوری 2016 11:42

ملتان کا تین فٹا نوجوان پانچ فٹ کی دلہن بیاہ لایا

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) ملتان میں ہوئی 2016ء کی پہلی انوکھی شادی۔ تین فٹ کا نوجوان پانچ فٹ کی دلہن بیاہ لایا۔ کہتا ہے ساری زندگی دلہن کو خوش رکھے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقہ نواب پور کے رہائشی انیس سال کے ببلوجس کا قد تین فٹ ہے‘ نے دوہزار سولہ کا آغاز ہوتے ہی اپنی نئی زندگی کا بھی آغاز کر لیا ہے۔جی ہاں ببلونے پانچ فٹ کی پروین سے شادی کرلی۔ دولہا دلہن کی شادی ان کے والدین کی مرضی سے ہوئی۔ ببلو نے سسرالیوں سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی پروین کو ہمیشہ خوش رکھے گا اور اسے دنیا کا ہر سکھ دے گا۔

متعلقہ عنوان :