مارچ میں اپنی اگلی فلم ”آنکھیں ٹو‘ ‘کی شوٹنگ شروع کروں گا‘امیتابھ بچن

پیر 4 جنوری 2016 11:52

مارچ میں اپنی اگلی فلم ”آنکھیں ٹو‘ ‘کی شوٹنگ شروع کروں گا‘امیتابھ ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) میگا اسٹار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے اچھے دوست اور تامل سپر اسٹار رجنی کانتھ نے انہیں بلاک بسٹر فلم ’روبوٹ‘ میں ولن کا کردار کرنے سے منع کیا تھا۔ مارچ میں اپنی اگلی فلم ”آنکھیں ٹو‘ ‘کی شوٹنگ شروع کروں گا-2010 کی اس تامل فلم کے ڈائریکٹر شنکر تھے جبکہ مرکزی کاسٹ میں رجنی کانتھ اور ایشوریا رائے بچن نمایاں تھے۔

امیتابھ نے ممبئی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ شنکر ان کے پاس آئے اور روبوٹ میں ولن کے کردار کی پیشکش کی۔’میں نے رجنی کو فون کیا تو انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے ولن کے کردار میں قبول نہیں کریں گے لہٰذا میں یہ کردار نہ کروں، اور میں نے ایسا ہی کیا۔اطلاعات ہیں کہ امیتابھ کو ’روبوٹ ٹو‘ میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

اس پر لیجنڈ اداکار نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایسی کوئی آفر نہیں ہوئی۔

یہ بھی قیاس آرئیاں ہیں کہ وہ ’دھوم 4‘ کا حصہ ہوں گے جس پر امیتابھ نے کہا کہ انہوں نے خود یہ خبر پہلی مرتبہ سنی۔73 سالہ اداکار بیجو نمبیار کی فلم ’وزیر‘ میں فرحان اختر کے ساتھ سینما اسکرینوں پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مارچ میں وہ اپنی اگلی فلم ’آنکھیں ٹو‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :