بنی نوع انسان کی تاریخ میں “پیغمبر اسلام” شاندار شخصیت ہیں ‘ رانی مکھرجی

پیر 4 جنوری 2016 12:17

بنی نوع انسان کی تاریخ میں “پیغمبر اسلام” شاندار شخصیت ہیں ‘ رانی ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔04 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کی طرف سے پیغمبر اسلام محمد کی تعریف کی گئی۔ اداکارہ نے حال ہی میں مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹس میں کہا کہ پیغمبر اسلام بنی نوع انسان کی تاریخ کے شاندار انسان ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ جس قدر انھوں نے پیغمبر اسلام محمد کی زندگی اور کردارکے متعلق مطالعہ کیا ہے وہ ایک عظیم ہستی تھے۔

ان کا شمار دنیا کے عظیم ترین انسانوں میں ہوتا ہے۔اداکارہ کی طرف سے ٹویٹر پر مزید کہا گیا کہ جب مسلمان ہمیں دیوالی اور ہولی کی مبارکباد دیتے ہیں تو ہم انھیں عید میلادالنبی کی مبارکباد کیوں نہیں دیتے۔انکا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام کی زندگی دنیا کے تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ ہے